وزیراعلیٰ کے پی کی سٹریٹ موومنٹ عوامی حمایت سے محروم ہے.عظمیٰ بخاری

کل فٹ پاتھ پر اگنور کیا، آج کرسی سے اٹھا دیا، مہمان ہے، ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے.وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 ستمبر 2026 22:52

وزیراعلیٰ کے پی کی سٹریٹ موومنٹ عوامی حمایت سے محروم ہے.عظمیٰ بخاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 ستمبر ۔2026 ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ لاہور کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس“ پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی ردعمل کی ویڈیو بھی پوسٹ کردی ہے. عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ”لاہوریو! یہ دن بھی دیکھنا تھا، بری بات“وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل فٹ پاتھ پہ اگنور کیا اور آج کرسی سے اٹھا دیا، مہمان ہے، ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں تم جھوٹے ہو، گارڈز نے دھکے مار کر پیچھے کردیا اور موصوف نے معصوم بن کر منہ دوسری طرف کرلیا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھوڑا سا محسوس کرو، آج جگہ جگہ پہ ہورہی ہے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ”توبہ توبہ، یہ وہی ہیں جن کو عوام نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا“ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ویسے لوگ اپنی چیزیں کیوں چھپارہے ہیں ان سے؟. عظمیٰ بخاری نے ایکس پر سٹریٹ موومنٹ اور عوامی حمایت بارے ایک اور ویڈیو پوسٹ کر دی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ”پلیز کوئی پولیس،گارڈز اور یو ٹیومرز کے علاوہ کوئی بندہ دکھا دے“ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی سٹریٹ موومنٹ عوامی حمایت سے محروم ہے .

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میرا کام ہے آپکو اصلیت دکھانا،فیصلہ آپ خود کرلیں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ویڈیو میں عوامی سمندر 8 بجکر 23 منٹ پر کیسا دکھتا ہے خود فیصلہ کریں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ میں لوگ نہیں اور یہ دیکھیں ٹریفک کو روک کر ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں تا کہ زیادہ لوگوں کا تاثر دیا جا سکے.