صدر آصف علی زرداری کی کرغز ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
منگل 7 جولائی 2026 22:02
(جاری ہے)
انہوں نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطہ سازی، سیاسی و تجارتی تعاون، ثقافت، تعلیم، عوامی روابط اور کاسا-1000 منصوبے پر پیش رفت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پر غور کیا۔
اس موقع پر اقتصادی، ثقافتی، بین الپارلیمانی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دسمبر 2025ء میں کرغز صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بھی کرغز صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا جس نے دوطرفہ تعلقات میں نئی روح پھونک دی اور اس کے نتیجے میں 16 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ پالیسی میں کرغزستان کو اہم مقام حاصل ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کرغز صدر کو 28 ۔ 2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر کرغزستان کے تاریخی انتخاب پر مبارکباد بھی پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر جمہوریہ کرغز کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی پیش رفت کے بارے میں باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی، دفاعی، سکیورٹی اور تزویراتی پالیسی کے شعبوں میں تبادلوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ دونوں رہنمائوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات کے ذریعے امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جمہوریہ کرغز کی وزارت صحت اور پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر کرغز وزیر صحت دامیربیک عثمانوف اور پاکستان کے وزیر مملکت برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر مختار بھرتھ نے دستخط کیے۔ بعد ازاں دونوں صدور نے اس موقع پر ایک مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین، صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور کرغزستان میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد کرغز صدر کی جانب سے صدر پاکستان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ بھی دیا گیا۔\932مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے گوجرانوالہ سمال چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
-
ہنگو میں دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید، 28 زخمی
-
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
-
پاکستان کیلئے بڑا معاشی ریلیف، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر قرض دوبارہ رول اوور کردیا
-
بلاول بھٹو کا میرپور ڈویژن میں 4 کی بجائے 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ
-
موجودہ حکومت نے مجھے وزیراعظم تک بننے کی آفر کی تھی
-
حکومت کا پیٹرول صرف 75 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں5 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب خدشہ، این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
-
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد کا واپڈا ہاﺅس کا دورہ
-
مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں سے موبائل فون واپس لینے پر غور
-
خیبرپختونخواسمبلی کے اراکین کیلئے تاحیات بلیوپاسپورٹ کی شق ختم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.