ٴْسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کاسینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت اجلاس
منگل 7 جولائی 2026 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر سینیٹر سعدیہ عباسی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی پی ڈی ایم ایز وزرائے اعلیٰ کے ماتحت ادارے ہیں اور وفاق کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں کہ صوبائی ادارے اپنے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ کرتے ہیں۔
اجلاس میں سرکاری تقریبات میں اعلیٰ شخصیات کے بیٹھنے کی ترتیب (وارنٹ آف پریزیڈینس) کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جہاں سینیٹر انوشہ رحمان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وارنٹ آف پریزیڈینس میں ارکان پارلیمنٹ کا نمبر سولہواں ہے، جبکہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، گورنر اسٹیٹ بینک، اٹارنی جنرل اور آڈیٹر جنرل سمیت کئی عہدیدار ان سے پہلے درج ہیں، حالانکہ منتخب نمائندے آئین کے تحت عوام کے نمائندے ہیں۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جا چکی ہیں اور معاملہ اس وقت وزیراعظم کے زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارنٹ آف پریزیڈینس میں ترمیم آسان معاملہ نہیں اور اس پر وزیراعظم کے فیصلے کے بعد ہی پیش رفت ممکن ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس کا نام بھی وارنٹ آف پریزیڈینس میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ جن عہدیداروں کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ آئینی عہدوں پر فائز ہیں۔ اس پر سینیٹر انوشہ رحمان نے جواب دیا کہ ارکان پارلیمنٹ بھی آئین کے تحت منتخب نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 17 برس سے یہ معاملہ اٹھا رہی ہیں، جس پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ ''جہاں آپ نے 17 سال انتظار کیا، وہاں مجھے بھی چند دن دے دیں۔''کمیٹی نے وارنٹ آف پریزیڈینس کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے اور آئندہ اجلاس میں سیکرٹری قانون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ ایک سال قبل بھی کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو بھیجی گئی تھیں، لیکن اب تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کے پاس وقت نہیں تو یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دی جائے۔ اس پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے جواب دیا کہ کابینہ سیکرٹریٹ کے انچارج وزیراعظم خود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.