صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی سکندر شیرپاؤ کا ضلع مہمند کا دورہ، شہید مسعود خان کے اہل خانہ سے ملاقات

ہفتہ 11 جولائی 2026 22:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2026ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے گزشتہ روز ضلع مہمند کا دورہ کیا اور پاک فوج کے شہید جوان مسعود خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید کے خاندان کے افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔

شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اور قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کا حوصلہ، صبر اور قربانی قابل تحسین ہے کیونکہ ان خاندانوں نے اپنے پیاروں کو ملک و قوم کی خاطر قربان کر کے عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی پاسداری ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد ہی ان عظیم قربانیوں کا حقیقی خراج عقیدت ہے۔ قومی وطن پارٹی شہداء اور ان کے اہل خانہ کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے شہید مسعود خان کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کیلئے صبر جمیل اور استقامت کی دعا بھی کی۔