پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کوپی ایچ ڈی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 13 جولائی 2026 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2026ء) پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کوپی ایچ ڈی ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی نے محمد سلیمان ولد محمد جاوید کو کمیونیکیشن سٹڈیز، رانا محمد عثمان ولد ارشاد احمد کو شماریات، جہاں زیب علی ولد محمد رمضان کو پنجابی، محمدجرار احمد ولد محمد بنیامین کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پیتھالوجی)، محمد وقاص ولد محمد شریف کوسالڈ اسٹیٹ فزکس، صفہ نعیم دختر محمد نعیم کو آرٹ اینڈ ڈیزائن (سٹوڈیو پریکٹس)، سدرہ حنیف دخترمحمد حنیف کو شعبہ تاریخ، حافظ نوید اسلم ولد محمد اسلم کوپنجابی، فرخ رانا دختر رانا نور پرویز کوجغرافیہ اور حافظ عبدالغنی ولد محمد حیات کواردو کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :