فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل، انگلینڈ کے خلاف پہلی بار کھیلنا میرے لیے خاص لمحہ ہو گا،میسی

تقریباً ہر بڑی ٹیم کے خلاف کھیل چکا ہوں، صرف انگلینڈ کی ٹیم باقی تھی، یہ میرے لیے بھی منفرد تجربہ ہو گا،گفتگو

منگل 14 جولائی 2026 14:07

فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل، انگلینڈ کے خلاف پہلی بار کھیلنا میرے لیے خاص ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلی بار کھیلنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کو اضافی وقت میں 1-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیاجبکہ انگلینڈ نے بھی ناروے کو اضافی وقت میں 1-2 سے ہرا کر آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 16 جولائی کو امریکی شہر اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا، جہاں عالمی فٹبال کی 2 روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔سوئٹزر لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 38 سالہ لیونل میسی نے انگلینڈ کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا خاص بات ہے کیونکہ وہ عالمی فٹبال کی طاقتور ٹیموں میں سے ایک ہے اور ایسی ٹیموں کے خلاف مقابلہ ہمیشہ یادگار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میسی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو گا کہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلوں گا، میں تقریباً ہر بڑی ٹیم کے خلاف کھیل چکا ہوں، صرف انگلینڈ کی ٹیم باقی تھی، اس لیے یہ میرے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس میچ کو ایک ورلڈ کپ سیمی فائنل کے طور پر دیکھ رہا ہوں اور بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :