ارجینٹیا اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا سیمی فائنل (کل)کھیلا جائیگا

منگل 14 جولائی 2026 14:07

ارجینٹیا اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا سیمی فائنل (کل)کھیلا جائیگا
ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) ارجینٹیا اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا سیمی فائنل 16جولائی کو کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کو اضافی وقت میں 1-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیاجبکہ انگلینڈ نے بھی ناروے کو اضافی وقت میں 1-2 سے ہرا کر آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 16 جولائی کو امریکی شہر اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا، جہاں عالمی فٹبال کی 2 روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یاد رہے کہ ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کی تاریخ کئی یادگار مقابلوں پر مشتمل ہے جن میں 1986ء کا کوارٹر فائنل سب سے زیادہ مشہور ہے، جب لیجنڈری ڈیاگو میراڈونا نے متنازع ہینڈ آف گاڈ گول اور ٹورنامنٹ کے تاریخ ساز سولو گول کے ذریعے ارجنٹینا کو فتح دلائی تھی۔

متعلقہ عنوان :