انگلینڈ اور ارجنٹینا کے سیمی فائنل میچ سے متعلق پیش گوئی

ماہر علم نجوم جیورجیوآرماس نے دونوں ٹیموں کو ہم پلہ اور مقابلہ کانٹے دار قراردیدیا

منگل 14 جولائی 2026 15:32

انگلینڈ اور ارجنٹینا کے سیمی فائنل میچ سے متعلق پیش گوئی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) ماہر علم نجوم نے انگلینڈ اور ارجنٹینا کے سیمی فائنل میچ سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔ماہر علم نجوم جیورجیوآرماس نے دونوں ٹیموں کو ہم پلہ اور مقابلہ کانٹے دار قراردیدیا۔فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے اضافی وقت میں سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے اور اب ان کی نظریں انگلینڈ سے سیمی فائنل پر ہیں تاہم اس دوران ماہر علم نجوم کی پیشگوئی نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

جیورجیو آرماس ایک ایسے ماہر نجوم ہیں جو جنوبی امریکی فٹ بال سے متعلق پیش گوئیاں کرنے کیلئے مشہور ہیں، جن میں چلی کا کولو کولو، پیرو کا الیانزا لیما، پیراگوئے کا اولمپیا، اور ارجنٹائن کا بوکا جونیئرز، ریسنگ اور قومی ٹیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے آرماس نے میچ کے حتمی نتیجے کی پیش گوئی نہیں کی کیونکہ انہوںنے کہاکہ بدھ کو ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیمیں برابر کی پوزیشن پر ہیں۔

آرماس نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ ارجنٹائن کے کپتان میسی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کا سیمی فائنل کھیلا جانا ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس مدمقابل آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :