اٹک ،محکمہ لائیو سٹاک کسانوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر

جمعرات 16 جولائی 2026 11:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں مویشی پال کسانوں کو مالی طور پر مستحکم کرنے اور جانوروں کی افزائشِ نسل میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں جس کے تحت لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا تاریخی آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ نے یہاں ایک خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے متعارف کروائے گئے اس تاریخی لائیو سٹاک کارڈ کے تحت چھوٹے مویشی پال کسانوں کو 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جا رہے ہیں جس کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل 15 جولائی سے باقاعدہ شروع ہو چکا ہے۔