وفاقی اردو یونیورسٹی میں شام کے پروگرامز میں بی ایس تھرڈ ائیر کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں25 جولائی تک توسیع کردی گئی

جمعرات 16 جولائی 2026 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2026ء) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی ڈائریکٹر ایڈمیشن، ڈاکٹر کوثر یاسمین نے جامعہ کے گلشنِ اقبال اور عبدالحق کیمپس میں شام کے پروگرامزمیں بی ایس تھرڈ ائیر کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں25 جولائی 2026 تک توسیع کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ داخلے 14 سالہ تعلیم کے مساوی دو سالہ بی ایس گریجویٹ پروگرامز میں کیے جا رہے ہیں۔

داخلے کے لیے امیدوار کا کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے سے 14 سالہ تعلیم یا مساوی ڈگری میں کم از کم 45 فیصد نمبرز یا 2.50 CGPA کے ساتھ کامیاب ہونا ضروری ہے۔ڈاکٹر کوثر یاسمین کے مطابق گلشنِ اقبال کیمپس میں شام کے پروگرامز کے تحت بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن (BSBA)، بی ایس کیمیا، بی ایس تجارت، بی ایس الیکٹرونکس، بی ایس ماحولیاتی سائنس، بی ایس خرد حیاتیات (Microbiology) اور بی ایس تجارت (ویک اینڈ پروگرام) میں داخلے جاری ہیں، جبکہ عبدالحق کیمپس میں بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن (BSBA) پروگرام میں داخلوں کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہل امیدوار اوپن میرٹ کی بنیاد پر متعلقہ پروگرامز میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ داخلہ فارم، پراسپیکٹس اور دیگر ضروری معلومات جامعہ کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمیشن نے طلبہ، طالبات اور والدین سے اپیل کی کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی درخواستیں بروقت جمع کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ، داخلہ اشتہار پر درج فون نمبرز یا مرکزی داخلہ دفتر، وفاقی اردو یونیورسٹی، گلشنِ اقبال کیمپس، یونیورسٹی روڈ، کراچی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔