فیفا ورلڈکپ: وی اے آر چیک کے دوران بچے کی ریفری کو پیسے دینے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اس دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوئے، رپورٹ

ہفتہ 18 جولائی 2026 22:54

فیفا ورلڈکپ: وی اے آر چیک کے دوران بچے کی ریفری کو پیسے دینے کی کوشش، ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) فیفا ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران وی اے آر چیک کے موقع پر پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔اسٹیڈیم میں موجود ایک نو عمر بچے نے ریفری کی جانب پیسے بڑھاتے ہوئے ایسا تاثر دیا جیسے وہ فیصلہ اپنے حق میں کرانے کے لیے انہیں رقم پیش کر رہا ہو۔

(جاری ہے)

ریفری نے بچے کے اس معصومانہ انداز پر کوئی توجہ نہ دی اور وی اے آر کا عمل مکمل ہونے کے بعد قوانین کے مطابق اپنا فیصلہ سنایا۔

اس دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین اسے مزاحیہ اور یادگار لمحہ قرار دے رہے ہیں۔کئی افراد نے کہا کہ بچے نے محض تفریح اور معصومیت میں یہ حرکت کی جس نے میچ کے دبا کے ماحول میں حاضرین کو مسکرانے کا موقع فراہم کیا۔