پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے تاریخی پروگرام، قومی ٹیموں کے مصروف ترین بین الاقوامی شیڈول کا اعلان
ہفتہ 18 جولائی 2026 22:16
(جاری ہے)
سینئر مینز ٹیم: قاہرہ میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت، ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے بیلجیم اور برطانیہ کا دورہ، ستمبر میں کوریا کا اہم دورہ، اور آنے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ اور ایشین گیمز میں شرکت۔
انڈر 18بوائز ٹیم: جاپان میں انڈر 18ایشیا کپ اور عمان میں ایشین 5-ای-سائیڈ چمپئن شپ میں شرکت۔انڈر 21مینز ٹیم: عمان کا دوطرفہ انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ، چین میں جونیئر ایشیا کپ اور ملائیشیا میں سلطان آف جوہر کپ میں شرکت۔خواتین کی ٹیمیں: عمان میں جونیئر ٹورنامنٹ کے لیے انڈر 21ویمنز ٹیم کی شرکت جبکہ انڈر 18گرلز ٹیم اس وقت عمان میں انڈر 18ایشیا کپ میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہے۔بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ ساتھ فیڈریشن نے ملک بھر سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے پاکستان انڈر 18نیشنل چمپئن شپ اور پاکستان گرلز انڈر 21نیشنل چمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چمپئن ، رنر اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھاری نقد انعامات سے نوازا گیا ہے۔اس پورے پروگرام میں حکومت پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حکومت نے کھلاڑیوں کے روزمرہ کے اخراجات (ڈیلی الائونس)میں بڑا اضافہ منظور کیا ہے۔ اب سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو 110امریکی ڈالر روزانہ اور جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو 65امریکی ڈالر روزانہ الانس دیا جا رہا ہے تاکہ بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین مالی مدد حاصل ہو سکے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یہ جامع اور متوازن منصوبہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، ڈومیسٹک ہاکی کی مضبوطی اور بین الاقوامی ایکسپوژر کے ذریعے قومی کھیل کو دنیا کے نقشے پر اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے عزم کا عکاس ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کے ہیڈ کوچ چمندا واس سے رہنمائی حاصل کرنا اعزاز ہے، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایچ ایف کا انٹر نیشنل و ڈومیسٹک ہاکی کے فروغ کیلئے جامع اور تاریخی پروگرام کا اعلان
-
ایف آئی ایچ نے بیلجیئم اورنیدرلینڈز میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں جاپان کی ٹیم کاپروفائل جاری کر دیا
-
پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے تاریخی پروگرام، قومی ٹیموں کے مصروف ترین بین الاقوامی شیڈول کا اعلان
-
پی سی بی کی این سی اے میں منعقد ہونیوالے ریڈ بال کیمپ کی خصوصی ڈاکومنٹری جاری
-
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کا ون ڈے ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار
-
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چمپئن رنگز دینے کا اعلان
-
بھارتی آل رائونڈر واشنگٹن سندر انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے سے باہر ہو
-
اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان مقابلے کیلئے مقرر کیے گئے سلووینیا کے ریفری سلاوکو وِنچچ ماضی کے متنازع واقعہ کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے
-
فیفا ورلڈکپ: وی اے آر چیک کے دوران بچے کی ریفری کو پیسے دینے کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل کی ٹکٹ کی قیمت نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے
-
پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.