Live Updates

پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

آغاز 24 ستمبر سے ہوگا جبکہ فائنل 5 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 جولائی 2026 15:52

پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جولائی 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ 
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں اسٹیٹ بینک ، واپڈا، کے آر ایل ، سوئی ناردرن، غنی گلاس ، پی ٹی وی ، سحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلوشنز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچز اسلام آباد ، پشاور، ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا جبکہ فائنل 5 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

 
واضح رہے کہ ڈیپارٹمنٹس نے پی سی بی کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دینے کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ 
ڈیپارٹمنٹس کا کہنا ہے کہ دو سے ڈھائی ماہ پہلے شیڈول دینے سے بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہو گی اور میزبان شہروں کا بھی فیصلہ ہونے سے حکمت عملی بنانے میں آسانی ہو گی۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات