فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چمپئن رنگز دینے کا اعلان

ہفتہ 18 جولائی 2026 22:54

فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چمپئن ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فاتح کو پہلی بار روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ خصوصی چمپئن شپ رنگز بھی پیش کی جائیں گی۔فیفا کے مطابق یہ کسی بھی فیفا مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ فاتح ٹیم کو امریکی کھیلوں کی معروف روایت کے مطابق خصوصی چمپئن شپ رنگز دی جائیں گی۔

ورلڈ کپ کی مناسبت سے تیار کردہ ان رنگز کی مجموعی تعداد 2ہزار 26ہوگی۔ فیفا کا کہنا ہے کہ ان میں سے 30رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی جبکہ باقی 1ایک ہزار 996 رنگز دنیا بھر کے شائقین کے لیے آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کی جائیں گی۔فیفا کے مطابق ہر رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن ہوگا جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت نمایاں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہر رنگ منفرد نمبر، سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی اور متعلقہ کھلاڑی کے مطابق خصوصی سائز کے ساتھ تیار کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ فائنل کے فورا بعد فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی جبکہ فاتح ٹیم کے لیے تیار کی جانے والی تمام 30 مستقل رنگز بعدازاں تمام نکات مکمل کر کے ایک خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کی جائیں گی۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل آج بروز اتوار 19جولائی کو نیو یارک نیو جرسی سٹیڈیم میں سپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :