لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کے ذہنی دبائو میں کمی کے لیے خصوصی پلان نافذ

پیر 20 جولائی 2026 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) لاہور چڑیا گھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کی صحت، فلاح اور قدرتی طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انرچمنٹ پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ یہ اقدامات سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق جیگوارز، طوطوں اور دیگر جنگلی جانوروں کو ان کے قدرتی رویوں کے مطابق سرگرمیاں، ماحول اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ زیادہ متحرک اور صحت مند رہ سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انرچمنٹ پلان کے تحت جانوروں کو ذہنی طور پر مصروف رکھنے سے ان میں ذہنی دبائو، بوریت اور مختلف بیماریوں کے خطرات میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ ان کی مجموعی فلاح و بہبود بھی بہتر ہوتی ہے۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق یہ منصوبہ صرف لاہور چڑیا گھر تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں بھی مرحلہ وار جاری ہے۔