لاہورچڑیا گھر میں جنگلی حیات کیلئے انرچمنٹ پلان پر عملدرآمد

ٌجانوروں اور پرندوں کی صحت، فلاح وبہبود کیلئے باقاعدہ

پیر 20 جولائی 2026 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2026ء) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کی فلاح و بہبود، بہتر صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور چڑیا گھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے لیے باقاعدگی سے **انرچمنٹ پلان** پر عمل کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد اسیر جنگلی حیات (کیپٹو وائلڈ لائف) کو ذہنی و جسمانی دباؤ، بیماریوں اور غیر فطری رویوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر ڈاکٹر غلام رسول کی جانب سے جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ جیگوارز، طوطوں اور دیگر جنگلی جانوروں و پرندوں کو انرچمنٹ پلان کے تحت مختلف اشیائے خورد و نوش اور قدرتی طرز کی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہے، جس سے ان کی جسمانی صحت، ذہنی آسودگی اور قدرتی رویوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق یہ پروگرام صرف لاہور چڑیا گھر تک محدود نہیں بلکہ صوبے کے دیگر وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں بھی باقاعدگی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ انرچمنٹ پلان کے تحت جانوروں کو ایسی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جو وہ قدرتی ماحول میں انجام دیتے ہیں، جیسے اچھلنا، کودنا، درختوں پر چڑھنا اور پرواز کرنا۔ماہرین کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں سے جانوروں کا ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، بوریت ختم ہوتی ہے، ورزش کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں، موٹاپے اور مختلف بیماریوں کے خطرات میں کمی آتی ہے، جبکہ جانور ذہنی و جسمانی طور پر متوازن رہنے کے باعث افزائش نسل کی صلاحیت بھی بہتر انداز میں برقرار رکھتے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ انرچمنٹ پلان چڑیا گھروں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا ایک اہم جزو ہے، جس کے ذریعے انہیں صحت مند اور قدرتی انداز میں زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہی