سوات سانحہ: پہاڑوں اور پانی سے محبت کرنے والی بشری کا 21 دن بعد بھی سراغ نہ مل سکا، ضلعی انتظامیہ جواب دینے سے گریزاں
خاندان نے سوات جانے کا پروگرام بشری کے اصرار پر بنایا گیا تھا‘اسے پہاڑوں اور پانی سے غیرمعمولی لگاﺅتھا‘ پاکستان آنے سے قبل اس نے والد اور بہنوں سے کہا اس بار ہم ضرور سوات جائیں گے. ذیشان ہندل کی گفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 21 جولائی 2026
17:20
(جاری ہے)
ذیشان ہندل نے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ بھی اپنے خاندان کے ہمراہ کالام میں موجود تھے انہیں پاکستان نیوی کی جانب سے حادثے کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد وہ فوراً کالام ہسپتال پہنچے جہاں خاندان کے چھ افراد کی لاشیں وہاں موجود تھیں، جن میں میرے چچا کی بیٹی کے دو کم عمر بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں. انہوں نے بتایا کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے تھے، حالانکہ ان کی پوری زندگی سمندر سے وابستہ رہی تھی اور وہ ایک ماہر تیراک تھے کشتی الٹنے سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل کے علاوہ ان کی شادی شدہ بیٹی فروا، ان کے دو کم عمر بچے، راویل ہندل اور عبداللہ بھی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کی تیسری بیٹی بشری امریکہ سے چھٹیاں گزارنے آئی تھیں جوتاحال لاپتہ ہیں ذیشان ہندل کے مطابق یہ ٹور بھی بشری کے اصرار پر بنایا گیا تھا. انہوں نے بتایا کہ بشری ہندل کو پہاڑوں اور پانی سے غیرمعمولی لگاﺅتھا جب وہ امریکہ سے پاکستان آنے لگی تھیں تو انہوں نے اپنے والد اور بہنوں سے کہا تھا کہ اس بار ہم ضرور سوات جائیں گے. ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سیف اللہ جھیل سے دریائے ایشومیں بحرین تک تقریبا80کلومیٹرسے زیادہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق بروقت انجن اسٹارٹ نہ ہونے کی وجہ سے کشتی پانی کے تیزبہاﺅکی وجہ سے جلد ہی اس مقام تک پہنچ گئی تھی جہاں جھیل کا پانی دریائے ایشو میں گرتا ہے ان کا کہنا ہے اس مقام پر پانی کا بہاﺅ بہت تیز ہوتا ہے جہاں کشتی ڈوبی اور یہ سب ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہوا. رابط کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام تسلی بخش جواب نہیں دے سکا مقامی صحافیوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس یا یوایس اے ڈی حکام سے رابط کرنے پر ایک ہی جواب ملتا ہے کہ سرچ آپریشن جاری ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے ایرانی وفد پر حوثیوں کیلئے سخت مئوقف واضح کردیا کہ سعودی عرب ہماری ریڈلائن ہے
-
قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا. سپیکر ملک محمد احمد خاں
-
راوی بپھرنے لگا سیلابی ریلے سے متعدد دیہات متاثر‘ 42 افراد محفوظ مقام پر منتقل
-
11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
-
نوازشریف کا آزاد جموں کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار
-
حکومت نے سرکاری ملازمین سے غیرملکی شہریت کا بیان حلفی طلب کرلیا
-
24گھنٹوں میں تیز بارش ،فلیش فلڈز سے چھتیں ،دیواریں گرنے ،گاڑیاں بہہ جانے سے 17جاں بحق ،متعدد زخمی
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی سے صوبائی محتسب اعلی کی ملاقات
-
وزیراعظم، وزیرداخلہ، چیرمین سی ڈی اے، اسلام آباد کو ترقی دلوا رہے جبکہ شہر کی مارکیٹیں گندگی سے بھری پڑی ہیں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے تحت جاری ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اہم اجلاس
-
معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی
-
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے سیٹلمنٹ پلان پر اتفاق نہ ہوسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.