Live Updates

پاکستان نے ایرانی وفد پر حوثیوں کیلئے سخت مئوقف واضح کردیا کہ سعودی عرب ہماری ریڈلائن ہے

آپ کے پاس واحد آپشن یہی ہےکہ سعودی عرب پر حملہ نہیں کریں گے، اس بار پاکستان نے نہیں بلکہ ایران نے خود رابطہ کیا ہے کیونکہ وہ مضبوط پاکستان کو ساتھ رکھنا چاہتا ہے، صحافی جاوید چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جولائی 2026 20:33

پاکستان نے ایرانی وفد پر حوثیوں کیلئے سخت مئوقف واضح کردیا کہ سعودی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 جولائی 2026ء ) تجزیہ کار صحافی جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایرانی وفد پر حوثیوں کیلئے سخت مئوقف واضح کردیا کہ سعودی عرب ہماری ریڈلائن ہے، آپ کے پاس واحد آپشن یہی ہےکہ سعودی عرب پر حملہ نہیں کریں گے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس بار پاکستان نے ایران کو کوئی پیغام نہیں بھجوایا پاکستان نے فاصلہ اختیار کیا ہے اور پاکستان کے دور چلے جانے کی وجہ سے ایران اب پاکستان کے ساتھ معاملات کو طے کرنا چاہ رہے ہیں۔

کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان ان کا بہت بڑا دوست ہے جس نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ دوسرا پاکستان کی حوثیوں پر سخت موقف کی وجہ سے بھی ایرانی وفد سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کا پیغام لیکر آیا ھےایران صرف قطر پر انحصار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ قطر سے بات کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا، اس لیے انہیں پاکستان جیسا مضبوط ملک چاہیے تاکہ وہ اسے اپنے ساتھ شامل رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

دوسرا پاکستان نے حوثیوں پر بڑا سخت مئوقف لیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، اگر کو گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔مجھے لگتا ہے اس پر بات کرنے آئے ہیں، اسی طرح یہ تصور بھی ختم کرنا چاہتا ہے کہ ایران پاکستان کو بلیک میل کررہا ہے، دوسرا ایران قطر پر اعتماد نہیں کررہا، وہ پاکستان جیسے مضبوط ملک کے ساتھ شامل رکھنا چاہتے ہیں۔اس بار خود آیا ہے پاکستان نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان نے واضح کردیا کہ ایران کے پاس آپشن یہی ہے کہ سعودی عرب پر حملہ نہیں کریں گے۔امریکا ایک طرف اسلحہ جمع کررہا، دوسری طرف مذاکرات کی بات، آپ کو کیا لگتا ہے کہ امریکا ایران کو دھوکا دے رہا ہے اور وہ ایران بڑا حملہ کرے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات