کے ایم یو کے ایم فل سکالر ڈاکٹر عبدالروف خان کا اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع

بدھ 22 جولائی 2026 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2026ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کے ایم فل سکالر ڈاکٹر عبدالروف خان نے اپنے ایم فل کے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا۔ بدھ کو ترجمان کے ایم یو پشاور کے مطابق ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "ڈینٹل ریزن کمپوزٹ کی مکینیکل اور جراثیم کش خصوصیات پر اسٹرونشیئم سے تقویت یافتہ بایو ایکٹو گلاس کے اثرات" تھا۔

یہ تحقیق پروفیسر ڈاکٹر سعد لیاقت انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کے ایم یو کی نگرانی میں مکمل کی گئی جبکہ ڈاکٹر محمد عامر خان نے بطور شریک نگران خدمات انجام دیں۔ تحقیقی مقالے کے بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر ہاشم خان کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد عاصم خان نے اندرونی ممتحن کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالروف خان کی ایم فل کی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی خصوصی اسکالرشپ کے تحت مکمل ہوئی جس نے انہیں اپنی اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کو کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں معاونت فراہم کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالروف خان نے اپنی اس علمی کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں، قربانیوں اور بے لوث محبت کے نام کرتے ہوئے اپنے سپروائزر، شریک نگران اور تمام معزز اساتذہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی اور علمی سرپرستی اس کامیابی کا اہم ذریعہ بنی۔

متعلقہ عنوان :