ایچ ای سی ریویو پینل کا خواتین یونیورسٹی کا جامع دورہ کمپیوٹنگ پروگرامز کے معیار کا تفصیلی جائزہ مکمل
جمعرات 23 جولائی 2026 17:42
(جاری ہے)
وفد کا استقبال رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خدیجہ کنول نے کیا۔
رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق نے اس موقع پر کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان معیاری اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور شفاف تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے ایچ ای سی کی پالیسیوں پر مکمل عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹنگ پروگرامز کے معیار کو بہتر بنانے، جدید لیبارٹریز، انفراسٹرکچر، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرخدیجہ کنول نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن، جدید نصاب، معیاری لیبارٹری سہولیات اور مسلسل کوالٹی امپروومنٹ کے ذریعے طالبات کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ریویو پینل نے کمپیوٹر لیبارٹریز، کلاس رومز، فیکلٹی پروفائلز، نصاب، امتحانی نظام، کوالٹی ایشورنس، طلبہ کے فیڈبیک، لائبریری، آئی ٹی سے متعلق کتب و جرائد، کیریئر کونسلنگ، صنعتی روابط، داخلہ و امتحانی پالیسیوں اور گزشتہ تین برسوں کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفد نے یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ معائنے کے دوران حاصل ہونے والے مشاہدات اورتکنیکی جائزے کی بنیاد پر جامع سفارشات مرتب کر کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوارسال کی جائیں گی۔ انہی سفارشات کی روشنی میں کمپیوٹرسائنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرامزمیں نئے داخلوں سے متعلق آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی کی جانب سے جامعات کی قیادت کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا آغاز
-
وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو تمغۂ امتیاز سے نواز ا گیا
-
ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سیالکوٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2026 کے داخلوں میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد کی چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کی پروفیسر لِدا شین اور صنعتی شعبے کے فیلو مسٹر یو یونگ پنگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات
-
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو 14ارب روپے کا بجٹ جاری
-
سیالکوٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں کے نئے داخلوں کی آخری تاریخ میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کا اوورسیز اسکالرشپ فیز تھری کا اعلان، پی ایچ ڈی کیلئے درخواستیں طلب
-
کوہاٹ بورڈ کے میٹرک نتائج، اسلامیات میں 21ہزار ،مطالعہ قرآن حکیم میں 18ہزار سے زائد طلبہ ناکام
-
بنوں ، میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات و اساتذہ کرام میں نقد انعامات تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.