متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت لبرٹی چوک تا کوہ نور چوک حیدرآباد میں متعصب سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی کی جھلکیاں

ہفتہ 25 جولائی 2026 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت لبرٹی چوک تا کوہ نور چوک حیدرآباد میں متعصب سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر مرکزی زمہ داران کر رہے تھے ریلی حیدرآباد کے مختلف شاہراؤں سے گزر رہی تھی جبکہ عوام کا جوش خروش قابل دید تھا لوگ جوق در جوق ریلی میں شریک ہو رہے تھے گاڑیوں اور موٹر بائیک اور ٹرکوں میں پارٹی پرچم لگے ہوئے تھے روڈ کے دونوں اطراف عوام ریلی پر گل پاشی کر رہی تھی اور جگہ جگہ تنظیمی ترانے گونج رہے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ ریلی نے ایک بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر لی ہے حیدرآباد کی عوام نے اتنی بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ حیدرآباد حق پرستوں کا شہر ہے اور پی پی کی متعصب سندھ حکو مت کے ظلم و ستم اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو گئی ہے۔