ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، قومی سکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ کادورہ بھی شیڈول ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 جولائی 2026 14:48

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، قومی سکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2026ء ) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی سکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوپنر بیٹر عبداللہ فضل کی جگہ عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ سعود شکیل بھی متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ کا دورہ بھی شیڈول ہے، پی سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔