Live Updates

نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا ملاقات سے قبل بیان

نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے۔ مجھے ان کی معلومات کی ضرورت نہیں، گفتگو

منگل 28 جولائی 2026 22:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے۔ مجھے ان کی معلومات کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو چاہتا ہے کہ میں جنگ میں شامل رہوں اس لیے معلومات دینے کی بات کر رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ کوہ کولانگ کے مقام پر کیا ہو رہا ہے، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہم نے ایران کے جوہری مقامات کو تباہ کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایران سے معاہدہ نہیں ہوتا تو ہم کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کردیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات