خواجہ سلمان رفیق سے مولانا قاری حنیف جالندھری کی قیادت میں اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد کی ملاقات
بدھ 29 جولائی 2026 22:33
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال اور مدارس کی رجسٹریشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کے معزز علما کرام سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اتحاد تنظیمات مدارس کی سینئر قیادت سے نہایت مثبت ملاقات رہی ہے۔ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں آئندہ نشست میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔پنجاب میں امن عامہ کی خاطر تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام یکجان اور متحد ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کے اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی کی خاطر اکھٹے ہونا ہے۔پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام مکاتب فکر ایک صفحے پر ہیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومتِ پنجاب قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مکمل کوآرڈینیشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ علما کرام پنجاب میں کاروانِ امن کا بنیادی اور اہم جزو ہیں۔محرم الحرام کے دوران تمام مکاتبِ فکر کے علما کرام کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔اس موقع پر مولانا قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے امن عامہ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ملکی سلامتی کیلئے حکومتِ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر باہمی اتحاد کیساتھ قانون کی پاسداری یقینی بنائیں گے۔ملاقات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
کرپٹو کرنسی سے متعلق درج مقدمے میں ملزم حماد علی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
گورنر خیبر پختونخوا سے مفتی عبدالرحیم کی ملاقات، صوبے میں قیام امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کا ایک ملین یوتھ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹس تیار کرنے کا اعلان، پالیسیوں کے تسلسل کو قومی ترقی کی کنجی قرار دے دیا
-
ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرگئی، 8 سے 10افراد ملبے تلے دب گئے
-
پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے
-
پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق
-
گورنر سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کی تقریبات کاافتتاح کر دیا
-
وزیراعظم سے رانا مشہود خان کی ملاقات، یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
-
گورنر پنجاب کی شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 283ویں عرس میں شرکت، مزار پر حاضری اور دعا
-
بجلی کے بل عوام پر بم کی صورت گرائے جا رہے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان
-
گورنر سندھ سید کا ضلع مٹیاری کا دورہ، عوامی ملاقاتیں، تعزیت، صوفی تعلیمات اور ترقیاتی وژن پر زور
-
دہشت گردی کے خلاف ہر کامیاب کارروائی قوم کے اعتماد کی عکاس ہے، محمد حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.