چیچہ وطنی، کامسیٹس ساہیوال کیمپس میں شجرکاری مہم باقاعدہ آغاز

جمعرات 30 جولائی 2026 12:22

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) کامسیٹس ساہیوال کیمپس میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم جامعہ کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کے سرسبز و شاداب تعلیمی اداروں کے وژن کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور پائیدار ترقی کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر شاہد سرویا نے کہا کہ درخت ماحول کے تحفظ، ماحولیاتی توازن اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ماحول دوست شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔تقریب کے دوران معروف ماہرِ ماحولیات غلام رسول کی ساہیوال ڈویژن میں ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ڈائریکٹر نے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :