لکپاس چیک پوسٹ سے پارٹی رہنما جمعہ خان نیچاری کی اہلیہ، بیٹی اور بھانجی کے مبینہ طور پر لاپتہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،ایڈووکیٹ
اتوار 2 اگست 2026 19:10
(جاری ہے)
ساجد ترین ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ 30 جولائی کو لکپاس چیک پوسٹ پر پارٹی کے سینئر رہنما جمعہ خان نیچاری کے اہلخانہ کو بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا، جبکہ چیک پوسٹ پر سادہ لباس اہلکار تعینات تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور قابل مذمت ہے اور بی این پی اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو لاپتہ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت 108 خواتین لاپتہ ہیں، جس سے صوبے میں بے چینی اور نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں عوام خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ سیاسی مکالمے، انصاف اور عوامی اعتماد کی بحالی میں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق، عزت اور حقِ حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سیاسی مسائل کا آئینی اور جمہوری حل نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ خان نیچاری ایک سیاسی کارکن ہیں اور انہیں دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہیں بند ہیں جبکہ حکومت کی عملداری ریڈ زون تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔انہوں نے نئے اضلاع سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے قلات ڈویژن اور وڈھ و مستونگ سے متعلق فیصلوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر قسم کے جبر اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف اپنی سیاسی، جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
نائن الیون کی قیمت 45لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جانیں دے کر ادا کی
-
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
-
موسمیاتی شدت اور سیلابوں سے دنیا بھر میں لاکھوں سکول بند، یونیسف
-
خطرناک مرحلے میں داخل ہوتا یمن تنازعہ سرحد پار پھیلنے کا خدشہ، گرنڈبرک
-
نیو یارک میں نائن الیون دہشتگردی انسانیت پر حملہ تھا، یو این چیف
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے بیانات کے خلاف قرارداد منظور
-
2026ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج
-
رانا ثناءاللہ کو ہر سیاسی جدوجہد میں 9 مئی ہی نظر آتا ہے، بندہ جس ذہنیت کا ہو، اسی طرح سوچتا ہے، شفیع جان
-
برکس سربراہ اجلاس: توسیع کے بعد سمت کیا ہو گی؟
-
باب المندب سے جہاز رانی محفوظ، مگر سعودی جہازوں کے لیے نہیں، حوثی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.