سانگلہ ہل ،عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور وہ ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر

پیر 3 اگست 2026 14:58

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر، سابق وفاقی وزیر اور سابق گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا پبلک سیکرٹریٹ مسلم لیگ(ن) سانگلہ ہل پر عوامی رابطہ مہم کے تسلسل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر حاضرین نے عوامی خدمت کا سفربھرپور انداز میں جاری رکھنے پر چوہدری محمد پرجیس طاہر کو پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کئے، نعرے لگا کر اہنی بھر پور محبت اور اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر حلقے بھر سے آئے کارکنان، معززینِ علاقہ، پارٹی عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جہاں انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور وہ ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے، اور حلقے کے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے باہمی امور اور حلقے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری ثاقب برجیس، کوآرڈینیٹر حلقہ این اے111 چوہدری عاصم رندھاوا، امیدوار حلقہ پی پی132 چوہدری علی طارق چیمہ، چوہدری فہد احسان پنوں، چوہدری انیس سمیت علاقے کے معززین، پارٹی عہدیداران، کارکنان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے چوہدری محمد برجیس طاہر کی عوامی خدمات اور حلقے کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا اور ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا چوہدری محمد برجیس طاہر نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل کے حل کے لیے دستیاب رہیں گے۔\378