گلگت بلتستان ، یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ،آل پارٹیز کانفرنس میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار
منگل 4 اگست 2026 22:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری کو کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی محض بیانات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے عوامی سطح پر ایک مثر تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے گا۔قائدِ حزبِ اختلاف حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی قومی پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر سرکاری سطح پر منانے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت، سیاسی قیادت اور عوام کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ موقف سے دنیا کو واضح پیغام ملے گا کہ کشمیری عوام اپنی منصفانہ جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔کانفرنس کے شرکا نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اورمقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گلگت میں ایک عظیم الشان یکجہتی ریلی نکالی جائے گی، جس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں بھارت کے 5اگست 2019 کے اقدامات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔ادھرگلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ملک کفایت ایڈووکیٹ سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ملاقات کی او ربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورجاری تحریک آزادی کشمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.