یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

بدھ 5 اگست 2026 12:34

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’آزادی‘‘ جاری کر دیا۔واجد سعید کی سحر انگیز آواز میں یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اورامنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، نغمے کے بول’’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہینگے‘‘ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی اوریکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دل کوچھو لینے والے بول اورولولہ انگیز دھن کیساتھ یہ نغمہ امید، استقامت اورعزم کے احساس کو نمایاں کرتا ہے، یہ نغمہ اہل کشمیر کی ثابت قدمی، امید اور اپنے حق کیلئے جاری جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔نغمے میں جنت نظیر وادی کشمیرمیں بھارتی قتل وغارت اورخواتین وبچوں پربہیمانہ مظالم کواجاگر کیا گیا ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا۔