ن لیگ آزاد جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی، شاہ غلام قادر
جمعرات 6 اگست 2026 13:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہیے، ہر سیاست دان کو آگے بڑھنے کی امید اور خواہش رکھنی چاہیے۔ مجھے بھی وزیراعظم کے منصب کے لیے اچھی امید ہے، تاہم حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور قیادت کرے گی۔
کالعدم ایکشن کمیٹی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنا اس وقت کی حکومت، بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کی ذمہ داری تھی، لیکن وہ اس ذمہ داری کو مؤثر انداز میں ادا کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اور نہ ہی مثبت حکومتی کردار ادا کر سکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں تاخیر چاہتی تھی، تاہم وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکی اور انتخابات آئینی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوئے، جس میں عوام نے اپنا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے حق میں دے دیا۔شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوام کو درپیش تمام اہم مسائل، آئینی معاملات اور دیگر حساس ایشوز کو مکمل طور پر آئین، قانون اور جمہوری روایات کے مطابق حل کیا جائے گا۔ اوورسیز کشمیریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری آزاد کشمیر کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اوورسیز کشمیری ہمارے جسم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی معیشت، تعمیر و ترقی اور قومی معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کسی صورت انہیں مایوس نہیں کرے گی اور عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کرے گی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.