شفاف نتائج دے کر وزیر اعلی پنجاب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، رانا سکندر حیات
جمعرات 6 اگست 2026 21:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نجی سکولوں کے طلبہ تعلیمی اداروں کے پورٹل سے رزلٹ کارڈ لے سکیں گے جبکہ حاصل کئے جانے والے رزلٹ کارڈز ویریفائیڈ ہوں گے، طلبہ کو تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کی سہولت کیلئے اے آئی چیٹ بورڈ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے جس پر وہ مطلوبہ معلومات لے سکیں گے ،انہیں بورڈ آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بورڈز کو ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف گامزن ہیں،پیپرز چیکنگ کا سٹینڈرڈ بہتر کرتے ہوئے آئندہ سال سے مکمل سکرین مارکنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرلائزڈ چیکنگ کا نظام بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،آئندہ سال سے طلبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے اپنا پیپر ری چیک کرنے کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بوٹی مافیا کا 95 فیصد خاتمہ کر دیا ہے، اس مرتبہ کسی نے نہیں کہا کہ سنٹرز بکے ہوئے ہیں یا کسی سے پرچہ حل کروانے کے پیسے لئے گئے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ آج سرکاری یونیورسٹیوں میں طلبہ کی انرولمنٹ بڑھ رہی ہے جو پبلک سیکٹر پر طلبہ کے اعتماد کا اظہار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار
-
لاہور میں نصب کردہ 39واٹر فلٹریشن پلانٹس تین سال میں ہی غیر فعال ہونے کا انکشاف
-
گورنر خیبرپختونخوا کا بلوچستان ک میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
لاہورمیں ہمسائے نے پڑوسی کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا
-
سرگودھامیں لڑکی کو نہر میں غوطے دے کرقتل کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.