بھارتی فورسز کی ضلع رامبن میں گاڑی پر فائرنگ ،مفرور افراد کی تلاش کےلئے آپریشن

جمعہ 7 اگست 2026 13:13

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع رامبن میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی،بعد ازاں گاڑی میں سوار افراد کی تلاش کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ فورسز اہلکاروں نےجمعہ کی علی الصبح ضلع رامبن میں جموں سری نگر شاہراہ پر چندر کوٹ کے مقام پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس پر اس پر چند فائر مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار لوگ بعد ازاں گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے جنہیں پکڑنے کےلئے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔