یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پہلی سالانہ دو روزہ پیڈیاٹرک اپ ڈیٹ کانفرنس 2026 کا انعقاد
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت
جمعہ 7 اگست 2026 16:57
(جاری ہے)
یہ گائیڈ لائنز کئی مہینوں کی محنت کا نتیجہ ہیں۔
ماہرین نے ضروری اصلاحات کیں اور ایک قومی اتفاقِ رائے قائم کیا۔بین الاقوامی ماہرین کے تعاون اور ہمارے مقامی ماہرین کی لگن کے باعث عالمی معلومات و علم کو پاکستانی بچوں کی ضروریات کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ گائیڈ لائنز پورے پاکستان کے ہسپتالوں اور ایمرجنسی شعبوں تک پہنچیں گی، ڈاکٹروں کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیں گی، اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ہر بچے کو محفوظ، بروقت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال میسر آئے۔امید ہے کہ سالانہ پیڈیاٹرک اپ ڈیٹ پاکستان میں بچوں کی صحت کو بہتر بنانے، باہمی تعاون، تحقیق اور سیکھنے کا ایک دیرپا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے بڑی اصلاحات لا رہی ہیں۔بچوں کے علاج اور صحت کی بہتری کے لیے متعدد اہم اقدامات شروع کیے گئے ہیں، جن میں وزیراعلیٰ چلڈرنز ہارٹ سرجری پروگرام، گردے اور جگر کی پیوند کاری ، بون میرو ٹرانسپلانٹ، کوکلیر امپلانٹس (سماعت کے آلات)، قرنیہ (آنکھ) کی پیوند کاری، کینسر کا علاج، بالغوں کی ہارٹ سرجری، اور اسٹروک مینجمنٹ پروگرام شامل ہیں۔پنجاب میں مفت ڈائیلاسز کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ معیاری ہیلتھ کیئر تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت بہاولپور اور راولپنڈی میں نئے چلڈرنز ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس، کینسر ہسپتال، برن یونٹس اور میڈیکل کالجز قائم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی بصیرت افروز قیادت میں ڈاکٹروں، سینئر و جونیئر کنسلٹنٹس، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف، تکنیکی ماہرین اور دیگر ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد کے لئے ہزاروں نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلمان رفیق کی نظام صحت کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔کانفرنس میں چیئرمین وزیر اعلیٰ ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، پروفیسر محمود شوکت، پروفیسر سلیم، پروفیسر ہما چیمہ، پروفیسر ساجد مقبول، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عمران شاہ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین،ملکی و بین الاقوامی مقررین کے علاوہ پاکستان پیڈریاٹک ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.