وزیراعلی مریم نواز کا دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی مختلف آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر

جمعہ 7 اگست 2026 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مختلف آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اعظم ورسک اور دیر میں 10 دہشتگرد ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر فرد سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔