ْمحمود احمد ساغر کی تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کومبارکباد
دفاعی تعاون کا فروغ نہ صرف تینوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے
اتوار 9 اگست 2026 14:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ اسلامی دنیا کے اہم اور بااثر ممالک ہیں اور ان کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ نہ صرف تینوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ باہمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا اور مسلم ممالک کے درمیان مزید قریبی رابطوں اور مشترکہ اقدامات کی راہ ہموار کرے گا۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ مضبوط دفاعی تعاون کا بنیادی مقصد خطے میں امن، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میںدیرینہ تنازعات اور مسائل کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے بھی مسلم دنیا کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلم ممالک کی اجتماعی آواز عالمی سطح پر امن، انصاف، انسانی حقوق اور حقِ خودارادیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ محمود ساغر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ تاریخی معاہدہ تینوں برادر ممالک اور پوری مسلم امہ کے لیے امن، استحکام، سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.