ڈیٹنگ ایپ پر دوستی، باکو جانیوالی خاتون ممکنہ جنسی استحصال کے معاملے پر آف لوڈ
اتوار 9 اگست 2026 16:15
(جاری ہے)
حکام کے مطابق ملائیشیا جانے والے مسافر وسیم حیدر نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے ملائیشیا جا رہا ہے جبکہ ساجد پرویز اس کا اٹینڈنٹ ہے تاہم تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ ان کا اصل مقصد ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنا تھا۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مبینہ سہولت کار ریحان اور عمران نے دونوں مسافروں کے وزٹ ویزوں اور ائیر ٹکٹس کا انتظام کیا جب کہ اصل سفری مقصد چھپانے کے لیے وسیم حیدر کے نام سے مبینہ جعلی ایم آر آئی رپورٹ بھی تیار کی گئی۔ مسافروں کے مطابق انہیں ائیرپورٹ پر طبی علاج کے لیے سفر کرنے کا بیان دینے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔دونوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر کے سہولت کاروں ریحان اور عمران سمیت مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں خاتون حمنہ شکیل کو آذربائیجان کے شہر باکو جاتے ہوئے مشکوک سفری مقصد کی بنیاد پر مزید پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا، دوران تفتیش مسافرہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے رابطے میں آنے والے ایک شخص سے ملاقات کے لیے باکو جا رہی تھی جس کے عوض اسے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے ملنے تھے جب کہ سفر اور رہائش کے اخراجات بھی مذکورہ شخص کی جانب سے برداشت کیے جانے تھے۔مسافرہ کے موبائل فون کی رضاکارانہ جانچ کے دوران متعدد مشتبہ چیٹس اور ایسے رابطوں کا انکشاف ہوا جن میں رقم کے عوض جنسی ملاقاتوں سے متعلق گفتگو موجود تھی۔ مسافرہ نے ماضی میں اپنے جنسی استحصال اور جسمانی تشدد سے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کیں جب کہ کراچی میں ایک مبینہ نیٹ ورک کے ذریعے اسے دیگر خواتین کے ساتھ رکھنے اور استحصال کیے جانے کے دعوے بھی سامنے آئے۔ ابتدائی معلومات کی روشنی میں حمنہ شکیل کے معاملے میں جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے پہلووں سمیت تمام حقائق کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں، مسافرہ کو متاثرہ فرد کے طور پر بھی مزید قانونی و حفاظتی پہلووں سے جانچا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
این ٹی سی میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی رہائش گاہ پر حاضری دی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
ملک میں سیاسی استحکام آ گیا، منفی پروپیگنڈے کے باوجود کراچی چلتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
سیاسی جماعتیں بلا وجہ کی پوائنٹ سکورنگ پروقت ضائع کرنے کی بجائے ملکی ترقی خوشحالی وسلامتی کیلئے مل کر کام کریں‘شافع حسین
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پاکستان عطیہ خداوندی، اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں گے‘گورنرپنجاب
-
وزیر اعلی پنجاب کا لاہور کے شہریوں کے لیے خوبصورت تحفہ
-
طلبہ تعلیم کے حصول کواعلیٰ کارکردگی، قومی خدمت اور اتحاد کے تاحیات مشن میں تبدیل کریں، رانا مشہود احمد خان
-
بیرونی قرضوں میں کمی کے بعد پھر اضافہ، 3 ماہ میں 1242 ارب روپے بڑھ گئے
-
پاکستان ہمارا وطن، شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.