فرانس میں آتشزدگی کا ملبہ روس پر ڈالنے کی کوشش، روسی سفیر کی شدید تنقید

پیر 10 اگست 2026 09:12

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے فرانس میں لگنے والی شدید جنگلات کی آگ سے روس کو جوڑنے کی کوششوں پر فرانسیسی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق میخائل اولیانوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ بعض فرانسیسی حکام اور صحافی فرانس میں بڑے پیمانے پر پھیلنے والی جنگلات کی آگ میں روس کے کسی نہ کسی طرح ملوث ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

روسی سفیر نے الزام عائد کیا کہ ایسے فرانسیسی حکام ’’اپنی ہی عوام کا احترام نہیں کرتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال یورپ، بالخصوص اسپین اور فرانس میں جنگلات کی آگ غیر معمولی اور ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔یورپی کمیشن کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کے تحت مختلف رکن ممالک سے 13 طیارے، 4 ہیلی کاپٹر اور سینکڑوں فائر فائٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔