عالمی بینک کا بلوچستان میں سیلاب فنڈز کی دوسرے منصوبوں کی طرف منتقلی پر اظہار ناراضگی،غربت مزید بڑھنے سے متعلق انتباہ جاری
اہل مستحقین میں 84 فیصد انتہائی غریب اور کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں 28 فیصد کی ماہانہ آمدن 30 ڈالر سے کم ہے، جبکہ 26 فیصد کی آمدن 31 سے 70 ڈالر ماہانہ کے درمیان ہے، ان خاندانوں میں 39 فیصد کرایہ دار، 37 فیصد یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور 8 فیصد چھوٹے کسان ہیں. عالمی بینک کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 11 اگست 2026
15:00
(جاری ہے)
ورلڈ بینک کے مطابق اہل مستحقین میں 84 فیصد انتہائی غریب اور کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں 28 فیصد کی ماہانہ آمدن 30 ڈالر سے کم ہے، جبکہ مزید 26 فیصد کی آمدن 31 سے 70 ڈالر ماہانہ کے درمیان ہے، ان خاندانوں میں 39 فیصد کرایہ دار، 37 فیصد یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور 8 فیصد چھوٹے کسان ہیں. عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ان طبقات کے پاس عموما محدود بچت، رسمی قرضوں تک کم رسائی، پیداواری اثاثے نہ ہونے کے برابر اور اچانک آنے والے معاشی یا قدرتی جھٹکوں کو برداشت کرنے کی بہت کم صلاحیت ہوتی ہے 22 جون 2026 تک رہائشی امداد کو پہلے مرحلے کے 62,966 مستحقین تک محدود کرنے اور سبسڈی کی مدد کو 97,000 خاندانوں تک رکھنے کے فیصلے کے بعد ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگاآبازار نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وزیراعلی بلوچستان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور اس فیصلے کے ساتھ ساتھ فراڈ اور بدعنوانی سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بھی تشویش کا اظہار کیا. کنٹری ڈائریکٹر بلورما اماگاآبازار نے وفاقی وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ منصوبہ بندی کے سیکریٹریز کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا کہ رہائشی امداد محدود اور اس کے فنڈز دوسری جانب منتقل کیے جانے کے نتیجے میں 119,049 تصدیق شدہ اور اہل خاندان ایسے رہ گئے ہیں جن کے لیے مالی معاونت کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا . انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو ورلڈ بینک کے ساتھ مشترکہ مواصلاتی حکمتِ عملی طے ہونے سے پہلے ہی عوام کے سامنے لانے سے بھی خطرات پیدا ہوئے ہیں، ایسے خاندان جن کی تصدیق مکمل ہو چکی تھی اور جنہوں نے منصوبے سے متعلق ضروری دستاویزات پر دستخط کر دیے تھے، وہ اب بھی رہائشی امداد ملنے کی توقع کر سکتے ہیں. ورلڈ بینک کے مطابق مقررہ آخری تاریخ تک 66,120 شکایات منصوبے کے انتظامی نظام میں درج ہو چکی تھیں، اس لیے ہر شکایت کنندہ سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے اسے باقاعدہ طور پر فیصلے سے آگاہ کیا جانا چاہئے آ مگاآبازار نے لکھا کہ ہر مستحق شخص کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے بعد اس بات کا ثبوت بھی حاصل کیا جائے کہ اطلاع متعلقہ فرد تک پہنچ گئی ہے، اور یہ ثبوت جائزے کے لئے ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کیا جائے. انہوں نے کہا کہ منصوبے کے اس حصے کی حتمی تکمیل کے دوران قانونی، انتظامی اور ساکھ سے متعلق خطرات کو کم کرنے کےلئے قابل اعتماد اور شفاف شکایات کے ازالے کا نظام انتہائی ضروری ہے ورلڈ بینک نے خبردار کیا کہ رہائشی امداد محدود کئے جانے کے نتیجے میں وہ اہل خاندان جو امداد سے محروم رہ گئے ہیں، کمزوریوں کے ایک ایسے مسلسل چکر کا شکار ہو سکتے ہیں جو نہ صرف غربت کو برقرار رکھے گا بلکہ اسے مزید بڑھا سکتا ہے، قدرتی آفات کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے اور طویل مدتی بحالی و استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے یہ صورتحال ان بنیادی مقاصد کو بھی متاثر کرے گی جن کے لیے یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا. ورلڈ بینک کے مطابق محدود وسائل رکھنے والے خاندان خوراک، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات پر خرچ ہونے والی آمدن کو عارضی رہائش کی مسلسل مرمت پر خرچ کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں، بعض خاندان حالات سے نمٹنے کے لئے قرض لینے یا اپنی پیداواری جائیداد و اثاثے فروخت کرنے پر بھی مجبور ہو سکتے ہیں اسی طرح جو خاندان مضبوط اور قدرتی آفات سے محفوظ گھر دوبارہ تعمیر نہیں کر سکیں گے، وہ تباہ شدہ یا غیر محفوظ گھروں میں رہنے پر مجبور رہیں گے، اس کے نتیجے میں وہ مستقبل میں آنے والے سیلاب، طوفان، زلزلوں اور شدید گرمی کی لہروں سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ورلڈ بینک کے مطابق تصدیق شدہ اور اہل مستحقین کو امداد سے نکالنے سے شکایات، عدم مساوات اور ناانصافی کے احساسات پیدا ہو سکتے ہیں، اس سے حکومتی اداروں اور ترقیاتی پروگراموں پر عوام کا اعتماد مزید کم ہونے کا خدشہ ہے.
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان کا یوکرین تنازع کا سفارتی ذرائع سے حل، زیرحراست افراد کے تحفظ پر زور
-
عالمی بینک کا بلوچستان میں سیلاب فنڈز کی دوسرے منصوبوں کی طرف منتقلی پر اظہار ناراضگی،غربت مزید بڑھنے سے متعلق انتباہ جاری
-
انگلینڈ کا تین چوتھائی حصہ خشک سالی کا شکار ہو گیا ، حکومت برطانیہ
-
صدر ٹرمپ کے نیٹو سربراہ اجلاس سے واپسی پر ایئر فورس ون کی بجائے فوجی طیارے میں سفر کا انکشاف
-
ایران پر ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنانے کا الزام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پھر بڑھ گئی
-
لاس ویگاس میں ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل، میمز کی بھرمار
-
مسک کا چاند پر فیکٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ ،بھاری نوعیت کے کام روبوٹس کرینگے
-
بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
-
ایک سو گیارہ سالہ چینی خاتون نے لمبی عمر کا راز بتا دیا
-
مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا
-
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جلد پہلی بار عوام کے سامنے آنے کا امکان
-
عباس عراقچی اور باقر قالیباف کو بات چیت کیلئے پاکستان دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے،ایرانی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.