لاس ویگاس میں ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل، میمز کی بھرمار

پیر 10 اگست 2026 20:44

لاس ویگاس میں ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل، میمز کی بھرمار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لاس ویگاس میں حالیہ شرکت کے دوران ان کے نئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف میمز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس کے ریڈ راک کیسینو ریزورٹ میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے بال معمول سے زیادہ گھنے اور بھرے ہوئے دکھائی دیے۔ ٹرمپ کی تقریب کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئیں اور ان کے ہیئر اسٹائل سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔