بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 10 اگست 2026 20:57

بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے علاقے ہالدوانی سے تعلق رکھنے والی رینو دھریال کے گھنے سیاہ بالوں کی لمبائی آٹھ فٹ 10 انچ ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون الیا ناسیراوا کے پاس تھا جس کے بالوں کی لمبائی آٹھ فٹ چار انچ تھی۔

(جاری ہے)

رینو دھریال نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے 2015 کے بعد اپنے بال نہیں کٹوائے،وہ ایک یوٹیوبر اور کانٹنٹ کریئیٹر بھی ہیں اور انہوں نے اپنے بالوں کی نشوونما کے لیے خود ایسے تیل اور شمپو بنائے ہیں جو قدرتی اشیا پر مشتمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :