Live Updates

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جلد پہلی بار عوام کے سامنے آنے کا امکان

پیر 10 اگست 2026 21:59

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جلد پہلی بار عوام کے سامنے آنے ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای جلد پہلی بار عوام کے سامنے آ سکتے ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق مجتبی خامنہ ای کی عوام کے درمیان موجودگی، سڑکوں پر آمد اور مسلح افواج کے کمانڈروں سے ملاقاتوں کی ویڈیوز آئندہ جاری کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک بسیج تنظیم کے نائب سربراہ قاسم قریشی نے تصدیق کی کہ نئے سپریم لیڈر جلد عوام سے رابطہ کریں گے۔

مجتبی خامنہ ای کو مارچ میں ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا، تاہم تقرری کے بعد سے انہیں کسی عوامی تقریب میں نہیں دیکھا گیا، ان کی طویل عرصے سے عدم موجودگی کے باعث ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے پر قاسم قریشی کے بیان کی اشاعت کو مجتبی خامنہ ای کی صحت سے متعلق افواہوں کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات