سیالکوٹ، گیپکو نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا، گیپکو حکام

پیر 10 اگست 2026 17:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

گیپکو حکام کے مطابق ضروری مرمت و ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں 17، 20، 24، 27 اور 31 اگست کو ائیرپورٹ، دھانوالی فیڈرز 16، 23 اور 30 اگست کو معراج کے، سمبڑیال، منڈی، دارالسلام، بدوکے، ڈھلم اور ملکھانوالہ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

گیپکو حکام کے مطابق بجلی کی یہ بندش جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کے باعث کی جا رہی ہے۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات کے دوران بجلی کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ضروری امور پہلے سے نمٹا لیں۔

متعلقہ عنوان :