سینیٹر پلوشہ خان کا آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹوں پر شدید تشویش کا اظہار
پیر 10 اگست 2026 21:47
(جاری ہے)
پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بار بار نشاندہی کر رہے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات انتہائی حساس ہیں اور ان میں شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جب بات ہاتھوں سے نکل جائے گی اور سر دیوار سے جا لگے گا تو پھر بلاول بھٹو زرداری کی باتیں یاد آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنا حقِ رائے دہی آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا پورا حق دیا جائے اور انہیں اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے نہ روکا جائے۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ حلقہ LA-15 باغ وسطی میں صبح سے ہی مبینہ دھاندلی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جن کا الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ LA-16 باغ شرقی کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 109، 110، 111 اور 112 پر تاحال پولنگ شروع نہیں ہونے دی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ LA-15 اور LA-16 میں پولنگ کے عمل میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں اور الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے واضح کیا کہ ہم کسی صورت کشمیری عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.