سوئٹرز لینڈ کے گن وور گروپ کا پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان توانائی شعبے میں ڈی ریگولیشن کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، ایل پی جی شعبے میں گن وور گروپ کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات ہیں، علی پرویز ملک

پیر 10 اگست 2026 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) سوئٹزرلینڈ کی عالمی انرجی ٹریڈنگ کمپنی گن ور گروپ کے وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی جس میں گن وور گروپ کا پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ،گن وور گروپ نے حکومت کی توانائی شعبے میں ڈی ریگولیشن کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

گن ور نے کہاکہ ڈاؤن اسٹریم مارکیٹ کھولنے سے مسابقت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، ریفائنری پالیسی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔گن وور گروپ نے آئندہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک اچھی مارکیٹ ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہاکہ پاکستان توانائی شعبے میں ڈی ریگولیشن کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، ایل پی جی شعبے میں گن وور گروپ کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سرمایہ کار دوست اور شفاف ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔