وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سےسوئٹزرلینڈ کی عالمی توانائی تجارتی کمپنی گنور گروپ کے وفد کی ملاقات ، توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
پیر 10 اگست 2026 21:22
(جاری ہے)
وفد نے کہا کہ ڈاؤن سٹریم مارکیٹ کو کھولنے سے کارکردگی اور مسابقت میں اضافہ ہوگا جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وفد نے بالخصوص ریفائنری پالیسی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے سرمایہ کاری اورتعاون کے نئے راستے کھلے ہیں۔ وفد نے مجوزہ بانڈڈ سٹوریج پالیسی میں بھی دلچسپی ظاہر کی اور اسے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جو پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید سہولت فراہم کرسکتی ہے۔گنور گروپ کے وفد نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور یہ سرمایہ کاری کے لئے ایک موزوں مارکیٹ ہے۔ وفد نے ملک میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان توانائی کی مارکیٹ میں ڈی ریگولیشن کے حوالے سے اہم پیشرفت کر رہا ہے اور حکومت مسابقتی، شفاف اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر نے ایل پی جی کے شعبے میں گنور گروپ کے ساتھ مزید تعاون کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کمپنی کو دعوت دی کہ وہ توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے تناظر میں ابھرنے والے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لئے رابطے جاری رکھنے اور نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.