یمنی حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ سریع کا ”ایکس“ اکاﺅنٹ معطل کر دیاگیا

واضح نہیں کہ تقریباً ایک لاکھ 21 ہزار 500 فالوورز رکھنے والے اس اکاﺅنٹ کو کیوں بند کیا گیا. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2026 14:17

یمنی حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ سریع کا ”ایکس“ اکاﺅنٹ معطل کر دیاگیا
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2026 ) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “نے یمنی حوثی گروہ کے ترجمان یحییٰ سریع سے منسوب اکاﺅنٹ معطل کر دیا ہے تاحال یہ واضح نہیں کہ تقریباً ایک لاکھ 21 ہزار 500 فالوورز رکھنے والے اس اکاﺅنٹ کو کیوں بند کیا گیا.

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اکاﺅنٹ کھولنے پر فارسی میں لکھاپیغام آتا ہے کہ اکاﺅنٹ معطل کر دیا گیا ہے پیغام میں کہا گیا ہے کہ’’ایکس“ ایسے اکاﺅنٹس معطل کر دیتا ہے جو اس کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں. یحییٰ سریع کا اکاﺅنٹ یمنی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں حملوں، سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ جلاوطن یمنی حکومت کے خلاف حملوں سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا.