وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 13 اگست 2026 16:25

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر گئے اور ان سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس پشاورکے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازیں۔