ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، چیف جسٹس کی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار مقرر

جمعرات 13 اگست 2026 16:22

ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، چیف جسٹس کی تنخواہ 12 لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) : ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کی الگ سمری بھی منظور کرلی گئی ہے، جس کے تحت نئی تنخواہوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔منظور شدہ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائیکورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ 10 لاکھ 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی، جس کے نتیجے میں دیگر ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ میں ماہانہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نئی منظوری کے تحت دو سال سے زائد عرصے تک چیف جسٹس رہنے والے ججز کے لیے ایک نئی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس سہولت کے تحت ریٹائرمنٹ یا اعلیٰ عدالت میں ترقی کی صورت میں متعلقہ جج کو سرکاری گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ ججز کو وفاقی حکومت کے ثالثی معاملات میں فیس وصول کرنے کی اجازت بھی دی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :