سیالکوٹ پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی ،ملزم گرفتار اور شراب برآمد

جمعرات 13 اگست 2026 16:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) سیالکوٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سیالکوٹ پولیس کی منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،سیالکوٹ کے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم قمر عباس کو گرفتار کرلیا اور قبضہ سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔