بلوچستان ہائی کورٹ میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب جمعہ14 اگست 2026 کو ہوگی

جمعرات 13 اگست 2026 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب بروز جمعہ14 اگست 2026 کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل عدالتِ عالیہ کے لان میں قومی پرچم لہرائیں گے۔پرچم کشائی کی تقریب صبح 9:00 بجے بلوچستان ہائی کورٹ کے لان میں منعقد ہوگی۔تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز، افسران و اہلکار، وکلا تنظیموں کے عہدیداران، وکلا، اور دیگر متعلقہ شخصیات شرکت کریں گی۔